نئی دہلی، 3/ اگست(یو این آئی) امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت کرن ریجی جو نے آج لوک سبھا میں ممبران کے سوال کے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان میں 16 نامزد بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر 150
ملکوں کے شہریوں کو اس وقت ای-ٹورسٹ ویزا کی سہولت دستیاب ہے۔
ای-ٹورسٹ ویزا سنگل انٹری کے ساتھ 30 دن کی مدت کے لئے دیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ کہ ای-ٹورسٹ ویزا ایک سال میں صرف دو مرتبہ دستیاب کرایا جا سکتا ہے۔